بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ سوریہ نے الجزيرہ سائٹ كے حوالے سے نقل كياہے كہ سوریہ كی وزارت خارجہ نے اس بيانیے میں اس بات پر زور ديا ہے كہ نسل پرستی كا یہ فيصلہ بين الاوقوامی قوانين كی كھلی خلاف ورزی ہے جو صہيونی مظالم كے سلسلے كی ايك كڑی ہے۔
اس بيانیے میں مزيد آيا ہے كہ فلسطين كے مقدس مقامات اور آثار قديمہ پر صہيونی حكومت كے جديد مظالم كی بھرپور مذمت كرتا ہے اور عالمی برادری،بين الاقوامی آرگنائزيشنز اور ان سے وابستہ انسٹیٹيوٹز سے مطالبہ كرتا ہے كہ وہ اس فيصلے كی مخالفت كرتے ہوئے غاصبوں كو بين الاقوامی قوانين كے احترام پر مجبور كریں۔
543678