سوریہ كی جانب سے ابراہيمی مسجد كے یہودی آثار سے الحاق كی مذمت

IQNA

سوریہ كی جانب سے ابراہيمی مسجد كے یہودی آثار سے الحاق كی مذمت

سياسی وسماجی گروپ: سوریہ كی وزارت خارجہ نے ۲۳ فروری كو ايك بيانیہ میں "ابراہيمی" اور "بلال" مساجد كے یہودی آثار قديمہ سے الحاق پر مبنی صہيونی حكومت كی كابينہ كے فيصلے كی بھرپور مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ سوریہ نے الجزيرہ سائٹ كے حوالے سے نقل كياہے كہ سوریہ كی وزارت خارجہ نے اس بيانیے میں اس بات پر زور ديا ہے كہ نسل پرستی كا یہ فيصلہ بين الاوقوامی قوانين كی كھلی خلاف ورزی ہے جو صہيونی مظالم كے سلسلے كی ايك كڑی ہے۔
اس بيانیے میں مزيد آيا ہے كہ فلسطين كے مقدس مقامات اور آثار قديمہ پر صہيونی حكومت كے جديد مظالم كی بھرپور مذمت كرتا ہے اور عالمی برادری،بين الاقوامی آرگنائزيشنز اور ان سے وابستہ انسٹیٹيوٹز سے مطالبہ كرتا ہے كہ وہ اس فيصلے كی مخالفت كرتے ہوئے غاصبوں كو بين الاقوامی قوانين كے احترام پر مجبور كریں۔
543678