بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تہران يونيورسٹی كے علامہ امينی ہال میں ۲۴ فروری كو "خواتين كے مسائل میں عالم اسلام كا راہ حل اور فيميزم كی جانچ پڑتال" كے عنوان سے خواتين اسلام كا عالمی سيمينار كا آغاز ہوا ہے جس میں يونيورسٹيوں میں قائد انقلاب اسلامی كے ادارہ نمائندگی كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين محمديان نے تقرير كی ہے۔
اس بين الاقوامی سيمينار كی افتتاحی تقريب ۲۵ فروری كو منعقد ہو رہی ہے جس میں يونيورسٹيوں میں قائد انقلاب اسلامی كے ادارہ نمائندگی كے ثقافتی مشير حجۃ الاسلام والمسلمين داؤد رنجبران، خواتين اور سردجنگ كے موضوع پر تقرير كر رہے ہیں۔
ياد رہے كہ اس سيمينار كے اختتام پر رحيم پور ازغدی "مسلمان عورت كا دور، نہ عورت سے جنگ نہ عورت كی مركزی حيثيت" كے موضوع پر تقرير كر رہے ہیں۔
543845