سری ليون میں "پيغمبر اكرم(ص) اور اہل بيت(ع)، وحدت اور توسيع" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

سری ليون میں "پيغمبر اكرم(ص) اور اہل بيت(ع)، وحدت اور توسيع" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

فكرونظر گروپ: عيد ميلا النبی(ص) كی مناسبت سے فری ٹاؤن شہر كی مركزی مسجد كے ہال میں ۱۷ مارچ كو "پيغمبر اكرم(ص) اور اہل بيت(ع)، وحدت اور توسيع" كے موضوع پر سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار میں ۳۵۰ سے زائد علمی، دينی، ثقافتی اور سياسی شخصيات شركت كر رہی ہیں۔
فری ٹاؤن كی مركزی مسجد كے امام جمعہ "شيخ احمد تيجان سيلاہ" سيری ليون میں ايرانی سفير اور ثقافتی ڈائريكٹر" يونيورسٹی كے اساتذہ "حسن كارگبو" اور "صاليو" فری ٹاؤن كے اسلامی كالج كے پروفيسر "صالح باح" ائمہ كونسل كے سربراہ "مدنی كباح" اور يونيورسٹيوں كی اسلامی انجمن كے سربراہ "حسن كارگبو" اسلامی اتحاد و وحدت كے فروغ میں پيغمبر اكرم(ص) اور اہل بيت(ع) كی سيرت، وحدت كی حياتی اہميت، امام خمينی(رح) اور قائد انقلاب اسلامی، اسلامی وحدت و اتحاد، وحدت كے اسباب اور اس مشكلات اور تفرقہ اور حكومت كی سياست كے موضوع پر تقارير كریں گے۔
544340