عيد ميلاد النبی(ص) كے جشن میں تنزانیہ كے صدر كی شركت

IQNA

عيد ميلاد النبی(ص) كے جشن میں تنزانیہ كے صدر كی شركت

سياسی وسماجی گروپ: تنزانیہ كے شہر "ام تورا" میں ۲۷ فروری كو عيد ميلاد النبی(ص) كے جشن میں تنزانیہ كے صدر "جاكايا مريشو كيلويتی" نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ تنزانیہ كی رپورٹ كے مطابق "ام تورا" شہر میں تنزانیہ كے مسلمانوں كی اعلی كونسل سے وابستہ انجمن خواتين مسلمان "باكواتا" كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں اس ملك كے مسلمان شہريوں اور تنزانیہ كے صدر نے خصوصی مہمان كی حيثيت سے شركت كی ہے۔
"ام تورا" تنزانیہ كا ايك اہم شہر ہے جس میں مسلمانوں كی بہت زيادہ تعداد آباد ہے اور عيد ميلاد النبی(ص) كی مناسبت سے اس شہر میں خصوصی پروگرام منعقد كیے جا رہے ہیں۔
544625