بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تہران میں "فلسطين كے مستقبل كے لئے اسلامی اور قومی وحدت" كے موضوع پر منعقد ہونے والے سيمينار میں شريك فلسطينی مقاومت گروپوں كے قائدين نے يكم مارچ كو تہران يونيورسٹی كی دعوت پر اس يونيورسٹی كے طلباء كے اجتماع سے خطاب كيا ہے۔
تحريك حماس كے سياسی دفتر كے انچارج خالد مشعل، تحريك جہاد اسلامی كے سيكرٹری جنرل رمضان عبداللہ، آزادی فلسطين كے لئے خلق محاذ كے سيكرٹری جنرل احمد جبرئيل اور آزادی فلسطين كے لئے خلق محاذ كے عہديدار ماہر طاہر نے اس اجتماع سے خطاب كيا ہے۔
اسی طرح فلسطينی مقاومت گروپوں كے قائدين نے ۲۶ فروری كو قائد انقلاب اسلامی سے بھی ملاقات كی ہے۔
545510