بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ كرمانشاہ كی رپورٹ كے مطابق تقريب مذاہب اسلامی اسمبلی كے ركن حجۃ الاسلام ڈاكٹر "مہدی تسخيری" نے ۲۸ فروری كو صوبہ كرمانشاہ میں منعقد ہونے والے وحدت سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے اگر اسلامی حكومت ايك ہوتی اور اسلامی ممالك كے سربراہان اپنی ملتوں كی فرياد پر لبيك كہتے تو عالمی طاقتیں كبھی بھی ان ممالك پر مسلط نہ ہوتیں۔
انہوں نے شيعہ اور سنی مسلمانوں كے درميان تفرقہ ايجاد كرنے كے بارے میں امريكی سياستوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ عالمی استكبار اسلامی جمہوریہ ايران پر دہشتگردی كی تہمت لگاتا ہے جبكہ ناكازاكی ، ہيروشيما، افغانستان پر ان كے حملوں اور ايران پر مسلط كردہ جنگ كو فراموش نہیں كيا گيا۔
حجۃ الاسلام تسخيری نے استكباری طاقتوں كے تسلط كا اصل سبب اسلامی ممالك كی كمزوری قرار ديتے ہوئے كہا كہ وحدت كلمہ میں ہی اسلام كی بقاء ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس وقت بہت سے اسلامی حكمران مصلحت سے آگاہ نہیں ہیں اور وہ اپنے نظريات كو منوانے كے لئے اسلام كو قربان كر رہے ہیں۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ايران كو اسلامی وحدت كا بہترين نمونہ قرار ديتے ہوئے كہا كہ عالم اسلام كے بہت سے دانشور اور سياسی پارٹيوں كے قائدين ايران میں موجود نظام اور حاكميت پر رشك كرتے ہیں۔
545877