عراق كے صوبے بصرہ میں علوم اسلامی كمپيوٹری ريشرچ سنٹر كے نماياں كارناموں كی نمائش

IQNA

عراق كے صوبے بصرہ میں علوم اسلامی كمپيوٹری ريشرچ سنٹر كے نماياں كارناموں كی نمائش

سائبر گروپ: عراق كے صوبے بصرہ میں اسلامی جمہوریہ ايران كی صلاحيتوں اور كارناموں كی نمائش كے ساتھ ساتھ علوم اسلامی كمپيوٹری ريسرچ سنٹر نے بھی اپنے نماياں كارناموں كو اس نمائش میں پيش كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے "نور سافٹ" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ نور سنٹر كے اسٹال كے انچارج "نبی اللہ ترابی دستگردی" نے اس طلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ ايران كی توسعہ تجارت آرگنائزيشن كے اجازت نامے كی بنا پر یہ نمائش لگائی گئی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ۶۰ سے زائد اقتصاد كمپنيوں نے ۲۰۰ تاجروں سميت اس نمائش میں شركت كی ہے جن میں سے ۱۶ كمپنيوں كا تعلق صوبہ خوزستان سے ہے اور بقیہ كمپنيوں كا تعلق ايران كے تمام صوبوں سے ہے۔
ترابی نے مزيد كہا كہ علوم اسلامی كمپيوٹری ريسرچ سنٹر كے اسٹال كو بہت زيادہ پذيرائی ملی ہے اور لوگوںنے اس سنٹر كی كاركردگی كو بہت سراہا ہے۔
545932