سياسی وسماجی گروپ: لبنانی شيعوں كی سپريم اسمبلی كے قائم مقام آيت اللہ قبلان نے صہيونی فورسز كے ہاتھوں مسجد الاقصی كی حالیہ بے حرمتی پر رد عمل كے اظہار كے دوران فلسطين كے مقدس مقامات كے خلاف صہيونی حكومت كے مسلسل مظالم كی شديد مذمت كرتے ہوئے مسلمانوں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ فی الفور اور ايك متفقہ اقدام كے ذريعے ان مظالم كوبند كروائیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ عبدالامير قبلان نے بيروت میں اپنے درس اخلاق میں گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ صہيونی فورسز كے ہاتھوں فلسطينی مقدس مقامات كی بے حرمتی اور بين الاقوامی قوانين كی پامالی، صہيونی حكومت كی وحشيانہ خصلت سے عكاسی كرتی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ صہيونی حكومت كے مظالم نے مسلمانوں كے جذبات كو زخمی كر ديا ہے لہذا مسلمانوں كو فی الفور عملی اقدام كرنا چاہیے تاكہ فلسطينی دينی مقدس مقامات كے خلاف صہيونی مظالم كے سلسلے كو بند كروايا جا سكے۔
آيت اللہ قبلان نے كہا كہ اسلام ايك دين حق اور عدل وانصاف ہے اور جو نبی اكرم(ص) اور اہل بيت(ع) كی تعليمات متمسك ہو جاتا ہے در حقيقت اس نے دين كی حقيقت كو تھام ليا ہے۔
546760