بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تقريب مذاہب اسلامی ورلڈ اسمبلی كے سيكرٹری جنرل اور اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی سپريم كونسل كے ركن آيت اللہ محمد علی تسخيری نےديگر ممالك میں ايرانی كلچرل سنٹرز كے ڈائريكٹروں سے ملاقات كے دوران كہا ہے كہ اس اسمبلی كی سپريم كونسل كی منظوری كے پيش نظر ديگر ممالك میں موجود ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹرز اپنی موجودہ سرگرميوں كے علاوہ ثقافتی اہداف كی تكميل كے سلسلے میں اس اسمبلی كے تام الاختيار نمائندے بھی ہين۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹرز اپنے اس ملك میں مذاہب اسلامی كی وحدت كے سلسلے میں موثر شخصيات اور گروپوں كا تعارف كروائیں تو ہم ان كی حمايت كرنے كے لئے آمادہ ہیں۔
546848