بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق امور اہل سنت میں ايرانی صدر كے مشير "موسوی اسحاق مدنی" نے يكم مارچ كو " رسول مہر" نامی سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ تفرقہ اور اختلافات كا نتيجہ كفر ہے لہذا خدا سےڈرنا چاہیے كيونكہ جب تك خدا كا خوف نہ ہو وحدت ايجاد نہیں ہو سكتی اور اگر انسان، خدا اور رسول خدا كے احترام كا قائل نہ ہو تو وحدت متحقق نہیں ہو سكتی۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ہمارے دشمن مختلف راستوں اور بہانوں كے ذريعے ہمیں ايسی سمت كی طرف لے كر جا رہے ہیں كہ ہم ايك دوسرے كے مقابلے میں كھڑے ہو جائیں اور در حقيقت وہ تفرقہ اور اختلاف كو اس قدر شيریں اور جذاب كر كے پيش كرتے ہیں كہ ہم ان كے پھندوں میں اسير ہو كر اختلافات تك پہنچ جائیں۔
546735