اسلامی وحدت كے تحقق كے سلسلے میں علماء كو اپنی ذمہ داری ادا كرنی چاہیے

IQNA

اسلامی وحدت كے تحقق كے سلسلے میں علماء كو اپنی ذمہ داری ادا كرنی چاہیے

سياسی گروپ: محمد حسن اختری نے اسلامی وحدت كے تحقق كے سلسلے میں علماء كی ذمہ داريوں كی وضاحت كرتےہوئے كہا كہ امام خمينی(رح) نے اسلامی انقلاب كے آغاز كے ساتھ ہی وحدت كی فرياد بلند كی اور قائد انقلاب اسلامی نے بھی ہميشہ اپنے بيانات میں امت اسلام اور علماء كو وحدت ويگانگت كی دعوت دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اہل بيت(ع) ورلڈ اسمبلی كے سيكرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمين محمد حسن اختری نے ۲ مارچ كو ۲۳ ویں بين الاقوامی وحدت اسلامی كانفرنس كی افتتاحی تقريب سےخطاب كرتے ہوئے كہا كہ تمام اديان كے درميان مختلف مذاہب كا ہونا حقيقت ہے اور دوسری جانب اسلامی اتحاد و وحدت كی ضرورت بھی ايك اہم حقيقت ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ قرآن كريم میں امت اسلام كی وحدت و يگانگت كی ضرورت كے بارے میں بہت زيادہ آيات موجود ہیں۔
اختری نے كہا كہ عالم اسلام میں كچھ ايسے افراد پائے جاتے ہیں جو تفرقہ ايجاد كرتے ہیں اور وحدت مخالف میں اور ہماری ذمہ داری فقط اس قسم كے سيمينار منعقد كروانا نہیں ہے بلكہ ان افراد اوران كے اقدامات كا مقابلہ كریں۔
546767