بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے سوریہ كی سركاری خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سوریہ كی وزارت خارجہ نے كہا ہے كہ صہيونيوں كے ہاتھوں مسجد الاقصی كی بے حرمتی اور فلسطينی، نمازيوں پر وحشيانہ حملہ، صہيونی مظالم كے سلسلے كی ايك كڑی ہے اور اس كا مقصد قدس كو یہودی بنانا ہے۔
سوریہ كی وزارت خارجہ كے ايك عہديدار نے اس بارے میں كہا ہے كہ فلسطين كے عربی اور اسلامی مقدس مقامات كی بے حرمتی اس وقت سےشروع ہوئی ہے كہ جب عرب ليگ نے صہيونی حكومت كے ساتھ بالواسطہ مذاكرات كرنے كی حمايت كی ہے اور یہ مسئلہ اس بات كی عكاسی كرتا ہے كہ صہيونی حكومت كے حكام، صلح وامن كے تحقق كے لئے سنجيدہ نہیں ہیں۔
548626