آيت اللہ قبلان كی جانب سے نجف اشرف میں ہونے والے بم دھماكوں كی مذمت

IQNA

آيت اللہ قبلان كی جانب سے نجف اشرف میں ہونے والے بم دھماكوں كی مذمت

سياسی وسماجی گروپ: آيت اللہ قبلان نے اپنے ايك بيانیے میں نجف اشرف میں ہونے والے بم دھماكوں كی شديد مذمت كی ہے كہ جس كے نتيجے میں ايرانی اور غير ايرانی زائرين شہيد اور زخمی ہوئے ہیں۔
شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ عبدالامير قبلان نے اس بيانیے میں كہا ہے كہ دہشت گردی كو مقدس مقامات میں داخل ہونے كی اجازت نہیں دينی چاہیے اور تمام ممالك ان دہشت گردی كے حملوں كی روك تھام كے لئے اقدامات كرنے چاہئیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ عراق میں ہونے والے دہشت گردی كے حملوں پر خاموشی اختيار كرنا جائز نہیں ہے اور ہمیں ايك عرب اور مسلمان ہونے كے ناطے سے اپنی قومی اور اسلامی ذمہ داريوں كو پورا كرنا چاہیے اور دہشت گردی اور كفریہ فتوی لگانے والوں كا قلع قمع كرنا چاہیے۔
آيت اللہ قبلان نے اپنے بيانیے كے ديگر حصہ میں فلسطين میں صہيونيوں كے حالیہ مظالم كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ صہيونی وں كے توسط سے مسجد الاقصی كی حالیہ بے حرمتی، تمام مسلمانوں اور عربوں كی توہين ہے لہذا مسلمانوں اور عيسائيوں كو اپنے اسلامی اور عيسائی مقدس مقامات كی نجات كے لئے فی الفور اقدامات كرنے چاہئیں اور قدس شريف سے غافل نہیں ہونا چاہیے كيونكہ قدس، مسلمان اور عيسائی امت كی انسانی اور معنوی اقدار میں سے ہے۔
549054