دمشق كی نشست میں صہيونی مظالم كی روك تھام كے لئے فوری اقدامات كرنے كی ضرورت پر زور ديا گياہے

IQNA

دمشق كی نشست میں صہيونی مظالم كی روك تھام كے لئے فوری اقدامات كرنے كی ضرورت پر زور ديا گياہے

سياسی وسماجی گروپ: سوریہ كے صدرا تركی كے وزير خارجہ نے ۷ مارچ كو دمشق میں ايك نشست كے دوران مقبوضہ سرزمين پر صہيونی حكومت كے مظالم كو بند كروانے كے لئے فوری طور پر اقدامات كرنے كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ كويتی روزنامہ "القبس" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بشاراسد اور احمد داود اوغلو كے درميان ہونے والی نشست میں خطے بالخصوص فلسطين كے حالات، فلسطينی عوام كے خلاف صہيونی حكومت كے مسلسل مظالم اور اس حكومت كے توسط سے اسلامی اور عيسائی مقدس مقامات كی بے حرمتی جيسے موضوعات كا جائزہ ليا گيا ہے۔
طرفين نے اپنی اس ملاقات میں صہيونی حكومت كے مظالم كو بند كروانے كے لئے فوری طور پر اقدامات كرنے كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
549984