بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے سعودی روزنامہ "الوطن" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی كے وزير اعظم نے سعودی عرب كے اپنے حالیہ سفر كے دوران سعودی میڈيا سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ مختلف تہذيبوں اور تمدنوں كے درميان اتحاد وحدت كے سلسلے میں تركی كے پروگرام جاری ہیں اور یہ ملك عالم اسلام اور مغرب كے درميان تعلقات كا پل بن سكتا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ دہشت گردوں كا نہ دين، نہ وطن اور نہ امت سے كوئی تعلق ہے اور ہم سب كو اس مشكل كا مقابلہ كرنے كےلئے ايك دوسرے سے تعاون كرنا چاہیے۔
اردوغان نے آخر میں كہا كہ اس كا ملك مشرق وسطی كے مسائل پربہت زيادہ توجہ دے رہا ہے اور اہم اس علاقے میں امن كے قيام كے لئے ديگر ممالك منجملہ سعودی عرب كے تعاون كے خواہاں ہیں۔
550626