عراق كے اسلامی معاشرے نے انتخابات میں شركت كر كے ثابت كيا ہے كہ وہ دہشت گردی كے مخالف ہیں آيت اللہ قبلان

IQNA

عراق كے اسلامی معاشرے نے انتخابات میں شركت كر كے ثابت كيا ہے كہ وہ دہشت گردی كے مخالف ہیں آيت اللہ قبلان

سياسی وسماجی گروپ: لبنانی شيعوں كی سپريم اسلامی كونسل كے نائب صدر آيت اللہ قبلان نے اپنی ايك گفتگو میں كہا ہے كہ انتخابات میں عراقيوں كی بھرپور شركت نے ثابت كر ديا ہے كہ وہ شدت پسند اور دہشت گردی كے اقدامات كے مخالف ہیں اور عراقی عوام، غيروں كی مداخلت كے بغير اپنے امور كو چلانے كی قدرت ركھتے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ قبلان نے عراق كے پارليمانی انتخابات میں عراقی شہريوں كی بھرپور شركت پر انہیں مباركباد پيش كرتے ہوئے كہا كہ حالیہ اليكشن میں عراقيوں كی شركت اس بات كی عكاسی كرتی ہے كہ وہ عراق كی موجودہ سياسی حالات كی مكمل حمايت كرتے ہیں۔
انہوں نے عراقی شہريوں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اپنی فطری اور عقل آواز پرلبيك كہتے اور اسلامی تعليمات سے تمسك كرتے ہوئے اسلامی اقدار كے مخالف دہشتگردی اور تكفيری اقدامات كا مقابلہ كریں۔
550500