OIC كی جانب سے اردن كے مغربی كنارے پر جديد یہودی بستيوں كی تعمير كی مذمت

IQNA

OIC كی جانب سے اردن كے مغربی كنارے پر جديد یہودی بستيوں كی تعمير كی مذمت

سياسی وسماجی گروپ: OIC كے سيكرٹری جنرل نے اردن كے مغربی كنارے میں ۱۱۲ جديد گھروں كی تعمير كے لئے صہيونی حكومت كا كابينہ كے فيصلے كی بھرپور مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے تركی نے OIC كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اكمل الدين احسان اوغلو نے كہا ہے صہيونی حكومت كی كابينہ كے اس جديد فيصلے نے ايك مرتبہ پھر اس صہيونی حكومت كے حقيقی اہداف كو واضح كر ديا ہے۔
احسان اوغلو نے عالمی برادری سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ بين الاقوامی قوانين كی خلاف ورزی اور فلسطين میں جديد یہودی بستيوں كی تعمير كو روكنے كے لئے صہيونی حكومت پر دباؤ ڈالے۔
كہا جاتا ہے كہ صہيونی حكومت كی كابينہ كے ايك وزير نے ۸ مارچ كو كہا ہے كہ اس كابينہ نے ۱۱۲ گھروں پر مشتمل ايك جديد بستی كی تعمير كی حمايت كی ہے۔
550770