بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے عالمی اسمبلی تقريب مذاہب اسلامی كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس اسمبليج كے سيكرٹری جنرل آيت اللہ تسخيری ايرانی وفد كےہمراہ اس سيمينار میں شركت كریں گے۔
اس سيمينار كے شركاء اسلام كا پيغام اور اس كی عالمی وحدت كے پہلو، قرآن وسنت میں اسلامی وحدت كے مفاہيم، پيغمبراكرم(ص) كی زندگی میں اسلامی اور انسانی وحدت كے عملی پہلو، امت كی وحدت میں امربالمعروف اور نہی عن المنكر كا كردار جيسے موضوعات پر تقارير كریں گے۔
551577