اسپين میں "موجودہ دنيا میں خواتين، ترقی، مشكلات اور راہ حل" كے عنوان سے سيمينار كا انعقاد

IQNA

اسپين میں "موجودہ دنيا میں خواتين، ترقی، مشكلات اور راہ حل" كے عنوان سے سيمينار كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: اسپين كی مسلم فیڈريشن نے ايرانی كلچرل سنٹر كے تعاون سے میڈریڈ میں ۱۸ مارچ كو "موجودہ دنيا میں خواتين، ترقی، مشكلات اور راہ حل" كے عنوان سے ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق خواتين كے امور سے مربوط ثقافتی مراكز اور اداروں كے دانشوروں كی شركت سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں پانچ دانشور خواتين موجودہ دنيا میں خواتين كے سماجی اور ثقافتی اہم مسائل كا جائزہ لیں گی۔
اس ايك روزہ سيمينار میں اس وقت ايران میں خواتين كے حالات كا جائزہ، مغربی معاشروں میں مسلمان عورت، خواتين كو درپيش چيلنجز اور مسائل اور ان كا راہ حل جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا۔
551618