دمشق میں اسلامی اور عيسائی مقدس مقامات كے خلاف صہيونی مظالم كا جائزہ ليا گيا ہے

IQNA

دمشق میں اسلامی اور عيسائی مقدس مقامات كے خلاف صہيونی مظالم كا جائزہ ليا گيا ہے

سياسی وسماجی گروپ: دمشق میں قدس كے لاٹ پادری اور سوریہ كے وزير اوقاف كی مشتركہ نشست كے دوران اسلامی اور عيسائی مقدس مقامات كے خلاف صہيونی حكومت كے مظالم كا جائزہ ليا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے اس ملك كی سركاری خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سوریہ كے وزير اوقاف نے ۱۰ مارچ كو قدس كے لاٹ پادری ہيلارين كاپوچی سے ملاقات كے دوران فلسطين میں اسلامی اور عيسائی مقدس مقامات پر صہيونی حكومت كے مسلسل مظالم كے پيش نظر اس ملك كے حالات كا جائزہ ليا ہے۔
طرفين نے اس ملاقات میں اس بات پر زور ديا ہے كہ مسجد الاقصی میں فلسطينی نمازيوں پر صہيونی مظالم كے پيش نظر اس مقدس مكان كے تحفظ كے لئے فوری اقدام كی ضرورت ہے۔
551513