سوریہ نے صیہونی مظالم كے مقابلے میں ايك عربی موقف اختيار كرنے كا مطالبہ كيا ہے

IQNA

سوریہ نے صیہونی مظالم كے مقابلے میں ايك عربی موقف اختيار كرنے كا مطالبہ كيا ہے

سياسی وسماجی گروپ: سوریہ كے قومی محاذ كے مركزی دفتر نے دمشق میں ايك نشست میں صیہونی حكومت كے مظالم كا مقابلہ كرنے كے لئے ايك عربی موقف اختيار كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے سوریہ كی خبررساں ايجنسی "سانا' كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سوریہ كے قومی محاذ كی مركزی كمانڈر دفتر نے اس نشست میں كہا ہے كہ یہودی بستيوں كی تعمير كے لئے جديد منصوبوں كی منظوری اس بات كی عكاسی كرتیہے كہ صیہونی حكومت بين الاقوامی قوانين كا احترام نہیں كرتی۔
اس نشست كے شركاء نے كہا ہے كہ اس ظالم اور غاصب حكومت كے مظالم كو روكنے كے لئے عربی ممالك كے ايك موقف كی ضرورت ہے۔
552045