بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ قبلان نے ۱۲ مارچ كو نماز جمعہ كے خطبوں میں تقرير كرتے ہوئے كہا كہ صیہونی حكومت، عرب مسلمانوں كی غفلت سے سوء استفادہ كرتے ہوئے مسجد الاقصی پر حملے كر رہی ہے اور اسلامی وحدت اور سيرت نبوی اور علوی سےتمسك كے ذريعے ہی اس حكومت كا خاتمہ ہو سكتا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ تمام ملتوں كو اسلام كی تعليمات پر نظرثانی كرنی چاہیے اور ہمیں بھی ايك مسلمان ہونے كے ناطے سے اسلامی راستہ پر حركت كرتے ہوئے اس دين كی تعليمات كا بغور مطالعہ كرنا چاہیے۔
551954