عالمی سطح پر ايران كی سربلندی كی مہم ترين دليل اس كی مستقل اسلامی تہذيب ہے: سوڈان میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر

IQNA

عالمی سطح پر ايران كی سربلندی كی مہم ترين دليل اس كی مستقل اسلامی تہذيب ہے: سوڈان میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر

فكرونظر گروپ: بين الاقوامی سطح پر اور ثقافتی امور كے بارے میں جديد ترين اور بہترين پيغام اسلامی جمہوریہ ايران سے مربوط ہے اور قائد انقلاب اسلامی كے فرمان كے مطابق اسلامی جمہوریہ ايران اپنے ثقافتی پہلو كی وجہ سے دنيا میں ممتاز مقام ركھتا ہے اور یہی اسلام اور قرآن پر قائم تہذيب ہے جو دنيا كے پياسوں كو سيراب كر سكتی ہے اور دردمندوں اور مظلوموں كے دلوں میں اميد كو زندہ كر سكتی ہے۔
سوڈان میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر حجۃ الاسلام والمسلمين ابراہيم انصاری نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ دينی بنيادوں پر استوار اسلامی انقلاب ايران كے ثقافتی پہلوں میں بشريت كے دلوں میں اميد كی روح كو زندہ كرنے كی صلاحيت موجود ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ صنعتی اور ٹيكنالوجی كے ميدان میں مغرب كی ترقی كے باوجود اسلامی جمہوریہ ايران اپنی دينی ثقافت كی بنا پر دنيا میں پہلے نمبر پر ہے۔
حجۃ الاسلام والمسلمين ابراہيم انصاری نے مزيد كہا ہے كہ قائد انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں ايرانی كلچرل سنٹروں كی سرگرميوں كو بہتر سے بہتر بنانے كے لئے بہترين نكات بيان فرمائے ہیں لہذا ان كے فرامين كو بہتر سے بہتر طور پر متحقق كرنے كے لئے زيادہ كوشش كی ضرورت ہے۔
552194