بعض اسلامی ممالك میں صیہونی اجناس كی درآمد پر جبل عامل كے علماء كی نكتہ چينی

IQNA

بعض اسلامی ممالك میں صیہونی اجناس كی درآمد پر جبل عامل كے علماء كی نكتہ چينی

سياسی وسماجی گروپ: جبل عامل كے مسلمان علماء وفد كے سربراہ نے اپنی گفتگو كے دوران بعض اسلامی اور عربی ممالك میں صیہونی اجناس كی غير محسوس درآمد كے سلسلے پر شديد نكتہ چينی كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق علامہ شيخ عفيف نابلسی نے جمعيت مبلغين لبنان كے سربراہ سے ملاقات كے دوران كہا ہے كہ صیہونی، عربوں كو جديد مذاكرات كی طرف دعوت دے رہے ہیں جبكہ ان مذاكرات كا مقصد فقط اسرائيليوں كے امن وامان كی حفاظت ہے۔
علامہ نابلسی نے مزيد كہا كہ عربی ممالك كی بعض سركاری آرگنائزيشنز صیہونی حكومت كے زير كنٹرول كام كر رہی ہیں
اور وہ اس حكومت سے استفادہ كرتی ہیں اگر انہوں نے اپنے اس موقف كو تبديل نہ كيا تو وہ بلاك ہوجائیں گے۔
550737