سوریہ میں تقريب مذاہب اسلامی كے چھٹے سيمينار كا انعقاد

IQNA

سوریہ میں تقريب مذاہب اسلامی كے چھٹے سيمينار كا انعقاد

فكرونظر گروپ: سوریہ كے دارالحكومت دمشق میں ۱۴ اور ۱۵ مارچ كو عنقريب مذاہب اسلامی كا چھٹا سيمينار منعقد ہو رہا ہے جس میں سوریہ، لبنان اور ايران كی بعض سركاری شخصيات اور تقريب مذاہب اسلامی اسمبلی كے سيكرٹری جنرل آيت اللہ تسخيری شركت كر رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ كی رپورٹ كے مطابق سوریہ میں ايرانی كلچرل سنٹر، تقريب مذاہب اسملی ورلڈ اسمبلی اور سوریہ كی وزارت اوقاف كے تعاون سے "امت اسلام كی وحدت كی ايجاد میں اسلام كا طريقہ كار" كے عنوان سے یہ چھٹا سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
اس سيمينار كے شركاء اسلام كا پيغام اور اس كی عالمی وحدت كے زاویے، قرآن وسنت میں اسلامی وحدت كے مفاہيم، پيغمبر اكرم(ص) كی زندگی میں اسلامی اور انسانی وحدت كا عملی نمونہ اور امت كی وحدت میں امربالمعروف اور نہی عن المنكر كا كردار جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
551337