بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ كی رپورٹ كے مطابق "امت اسلام كے درميان اتحاد و وحدت ايجاد كرنے كے لئے اسلام كا طريقہ كار" كے عنوان سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں ايران، سوریہ، لبنان كے سركاری حكام اور شخصيات شركت كر رہی ہیں۔
اس سيمينار كے شركاء پيغام اسلام اور اس كی عالمی وحدت كے زاویے، قرآن وسنت میں اسلامی وحدت كے مفاہيم، پيغمبر اكرم(ص) كی زندگی میں اسلامی اور انسانی وحدت كے عملی نمونے اور امت كی وحدت میں امربالمعروف اور نہی عن المنكر كا كردار جيسے موضوعات پر تقارير كر رہےہیں۔
552583