بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ان نشستوں میں ترجمہ كی رو سے قرآن كريم عالم میں اليكٹرانك اشاعت، عالم اسلام میں مولفوں اور مترجمين كے حقوق، اشاعت كی معيشت اور تقسيم كا سسٹم، كتاب كے بارے میں عالم اسلام كے ثقافتی اور علمی موضوعات كی ضرورت كی جانچ پڑتال جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا۔
ايرانی صدر كے مشير اور عالم اسلام كے پبلشروں كے عالمی اجلاس كے سيكرٹری جنرل "علی زارعی نجف داری" نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس نشست میں ماہرين، يونيورسٹيوں كی اساتذہ، رائٹرز، مولفين، مترجمين اور اسی طرح عالم اسلام كے پبليكشنز، انسٹیٹيوٹز اور آرگنائزيشنز كے عہديدار شركت كریں گے۔
552691