افغانستان كی علوم اكیڈمی نے المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے ساتھ ايك سمجھوتے پر دستخط كیے ہیں

IQNA

افغانستان كی علوم اكیڈمی نے المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے ساتھ ايك سمجھوتے پر دستخط كیے ہیں

فكرونظر گروپ: افغانستان كی علوم اكیڈمی كے شعبہ اسلامی علوم كے مشير نے اس سنٹر اور ايران كی المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے ساتھ اسلامی تحقيقات كے موضوع پر تعاون كے سمجھوتے پر دستخط كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ افغانستان نے خبررساں ايجنسی صدائے افغان كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ افغانستان كی علوم اكیڈمی كے شعبہ علوم كے مشير مير محمد شريف پاك رأی نے كہا ہے كہ اس اكیڈمی نے اسلامی تحقيقات كے موضوعات پر المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے ساتھ ايك سمجھوتے پر دستخط كیے ہیں۔
پاك رأی نے مزيد كہا كہ قم كے ۲۰ علمی مراكز سے خصوصی نشستیں منعقد ہوئی جو بہت زيادہ اہميت كی حامل ہیں۔
552643