تيرہویں شيخ طوسی انٹرنيشنل فيسٹيول كے سيكرٹری "اولياء شعبانی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ یہ تيرہواں شيخ طوسی بين الاقوامی فيسٹيول "بين الاقوامی سطح پر تحقيق عاشورا" كے موضوع پر منعقد ہو رہا ہے انہوں نے مزيد كہا كہ اس فيسٹيول میں كتاب، ترجمہ، تصحيح، تحقيق، تھيسز اور سافٹ ويئر كو ارسال كرنے كی آخری تاريخ ۲۱ جون ہے۔
شعبانی نے مزيد كہا كہ ارسال ہونے والے مقالے پہلے كسی سيمينار میں پيش نہ كیے گئے ہوں اور نہ ہی وہ كسی جريدے میں شائع ہوئے ہوں۔
انہوں نے اس فيسٹيول كے اس موضوع كے انتخاب كی وجہ كو بيان كرتے ہوئے كہا كہ بيرون ملك سے اس موضوع كے بارے میں متعدد درخواستیں ہم تك پہنچی ہیں اور اسی وجہ سے ہم نے اس موضوع كا انتخاب كيا ہے۔
551970