وحدت اسلامی كے تحقق كے لئے خداوند متعال كے سامنے بندگی كے نظریے كی تقويت كی ضرورت ہے: آيت اللہ تسخيری

IQNA

وحدت اسلامی كے تحقق كے لئے خداوند متعال كے سامنے بندگی كے نظریے كی تقويت كی ضرورت ہے: آيت اللہ تسخيری

فكرونظر گروپ: تقريب مذاہب اسلامی ورلڈ اسمبلی كے سيكرٹری جنرل آيت اللہ محمد علی تسخيری نے ۱۴ مارچ كو دمشق میں اپنی تقرير میں كہا ہے كہ وحدت اسلامی كے فروگ كے سلسلے میں امت اسلامی كا مہم ترين اقدام یہ ہے كہ وہ خدواند متعال كے مقابلے میں اپنے درميان بندگی كے نظریے كی تقويت كرے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ تسخيری نے تقريب مذاہب اسلامی كے چھٹے سيمينار میں اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ امت اسلام كو اس اصل پر ايمان ركھنا چاہیے كہ یہ كائنات،خدا كی مخلوق ہے اور رحمت الہی اس كے شامل حال ہے اور تمام حركات و سكنات، خداوند كے ارادے سے انجام پاتی ہیں۔
انہوں نے اسلامی وحدت كے فروغ كی مناسبت سے مناسب ترين روش قرآن كريم اور اسلامی تعليمات سے تمسك قرار ديتے ہوئے كہا كہ مسلمانوں كے اعمال و كردار میں اتحاد، وحدت كی تقويت كا باعث ہے۔
553327