سوریہ كی نشست میں اسلامی جمہوریہ ايران كے خلاف مغرب كی دوغلی پاليسی كا جائزہ

IQNA

سوریہ كی نشست میں اسلامی جمہوریہ ايران كے خلاف مغرب كی دوغلی پاليسی كا جائزہ

سياسی وسماجی گروپ: سوریہ میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے ۱۴ مارچ كو دمشق میں ايك نشست كے دوران اسلامی جمہوریہ ايران كے خلاف مغرب كی دوغلی پاليسی كا جائزہ ليا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ايرانی، سوری، فلسطينی اور اردنی ثقافتی شخصيات اور دانشوروں كی شركت سے منعقد ہونے والی اس نشست میں اسلامی انقلاب كی كاميابی سے پہلے اور بعد میں ايران كے ایٹمی پروگرام كے بارے میں مغرب كی دوغلی پاليسی كا جائزہليا گيا ہے۔
انجمن دوستی ايران اور فلسطين كے سربراہ "عدنان ابوناصر" اور سوری رائٹر اور يونيورسٹی كے پروفيسر "عماد فوزی شعيبی" نے اس نشست میں اسلامی انقلاب كی كاميابی سے پہلے اور بعد میں ايران كے ایٹمی پروگرام كے بارے میں تقريریں كی ہیں۔
553425