لاہور میں ايرانی كلچرل سنٹر میں "وحدت" نامی محفل مشاعرہ كا انعقاد

IQNA

لاہور میں ايرانی كلچرل سنٹر میں "وحدت" نامی محفل مشاعرہ كا انعقاد

اعزازی نامہ نگار/عباس فاموری" حضرت محمد(ص) جعفرصادق علیہ السلام كی ولادت با سعادت اور ہفتہ وحدت كی مناسبت سے لاہور میں موجود ايرانی كلچرل سنٹر نے ۱۴ مارچ كو اس كلچرل سنٹر كے امام رضا(ع) ہال میں محفل مشاعرہ منعقد كی ہے جس میں لاہور كے معروف شعراء كی بہت زيادہ تعداد نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كے لاہور میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق حضرت محمد مصطفی(ص) اور امام جعفرصادق (ع) كی ولادت با سعادت اور ہفتہ وحدت كی مناسبت سے لاہور میں موجود ايرانی كلچرل سنٹر نے ۱۴ مارچ كو ايك محفل مشاعرہ منعقد كی ہے جس میں "سيرت" نامی عالمی كونسل كے علاوہ لاہور كے نامور شعراء نے شركت كی ہے۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق اس پروگرام كی ابتداء میں مہمانوں نے نماز وحدت پڑھی اور پھر آيات قرآن كريم كی تلاوت كے بعد شعراء نے حضرت محمد(ص) كی شان میں نعتیں اور اشعار پڑھے۔
553128