افغانستان میں دو جديد دارالعلوم كا افتتاح

IQNA

افغانستان میں دو جديد دارالعلوم كا افتتاح

فكرونظر گروپ: افغانستان كے دو صوبوں "كنر" اور "خوست" میں ۱۵ مارچ كو منعقدہ ايك پروگرام كے دوران جديد وسائل اور مسجد پر مشتمل پر دو جديد دارالعلوم كا افتتاح ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی جمہوریہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق صوبہ كنر كے محكمہ تعليم كے سربراہ سيد جمال الدين حسنی نے اس خبر كی تائيد كرتے ہوئے كہا كہ افغانستان كی وزارت تعليم كے توسط سے صوبہ كنر كا دارالعلوم تعمير كيا گيا جوتمام وسائل سے ليس ہے اور اس علمی سنٹر كے افتتاح سے اس میں ۱۰۰۰ طلباء كی گنجائش ہوئی۔
اسی طرح صوبہ خوست كے محكمہ تعليم كے سربراہ عزيز احمد ہاشمی نے بھی اس صوبے كے مركزی دارالعلوم كی عمارت كے مكمل ہونے كی خبر ديتے ہوئے كہا اس سنٹر میں طلباء كی تعداد میں دو گنا اضافہ ہو گا۔
553058