مفتی لبنان نے فلسطين كی حمايت میں تركی كے موقف كو سراہا ہے

IQNA

مفتی لبنان نے فلسطين كی حمايت میں تركی كے موقف كو سراہا ہے

سياسی وسماجی گروپ: مفتی لبنان شيخ محمد رشيد قبانی نے ۱۵ مارچ كو بيروت میں تركی كے سفير سے ملاقات كے دوران عالم اسلام بالخصوص فلسطين اور قدس شريف كے مسائل كے بارے میں تركی كے موقف كو سراہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق محمد رشيد قبانی نے لبنان میں تركی كے سفير "سيردار كيليك" سے ملاقات كے دوران عرب دنيا كے مسائل كے بارے میں تركی كی كوششوں كو سراہا ہے۔
قبانی نے صیہونی دشمن كے مظالم كے مقابلے میں اس ملك كے حكمرانوں كے واضح موقف كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ علاقے میں تركی كے قائدين كا كردار مثبت ہے اور انہوں نے عالم عرب كے مسائل پر غير عربی ممالك كی توجہ اور حمايت پر خوشی كا اظہار كيا ہے۔
553670