بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق مالك الشعار نے تحريك حماس كے بعض اراكين سے ملاقات كے دوران فلسطينی نمازيوں پر اسرائيلی مظالم اور مسجد الاقصی كی بے حرمتی كی بھرپور مذمت كی ہے۔
لبنان كے شمالی شہر طرابلس میں تحريك حماس كے انچارج نے كہا ہے كہ اس ملاقات میں مسجد الاقصی اور فلسطين كے اسلامی مقدس مقامات كو درپيش خطروں كا جائزہ ليا گيا ہے اور ان ظالموں كا مقابلہ كرنے كے لئے عوامی تحريكوں كو ميدان میں لانے كی ضرورت پر زور ديا گيا ہے۔
553764