شيراز كے آستان مقدس شاہچراغ میں دو فلپائنی سياح نے اسلام قبول كر ليا ہے

IQNA

شيراز كے آستان مقدس شاہچراغ میں دو فلپائنی سياح نے اسلام قبول كر ليا ہے

سماجی: فلپائن كے دو سياحوں نے آستان مقدس احمد بن موسی(ع) كے روضہ پر حاضر ہو كر دين اسلام قبول كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ فارس كی رپورٹ كے مطابق فلپائن كے ايران آنے والے دو سياح اليكٹرانك انجينئر "آڑيل اومتالان" اور مواصلات كے انجينئر "توسف كالاموس" نے ۱۶ مارچ كو احمد بن موسی شاہچراغ(ع) كے روضہ مبارك پر حاضر ہو كر دين مبين اسلام قبول كر ليا ہے۔
آستان مقدس شاہچراغ كے متولی آيت اللہ سيد محمد مہدی دستغيب نے ان دو سياحوں كے دين اسلام قبول كرنے كی تقريب میں كہا ہے كہ حقيقی مسلمان وہ ہے جو دين اسلام كے دستورات پر عمل كرے اور مجھے اميد ہے كہ آپ دونوں اسی لمحہ سے اسلام كو اپنی زندگی كا آئیڈيل بنائیں گے۔
554134