اردن كی تحريك اسلامی كی جانب سے ۱۶ مارچ كو "عالم اسلام كے غم وغصہ" كے دن كا اعلان

IQNA

اردن كی تحريك اسلامی كی جانب سے ۱۶ مارچ كو "عالم اسلام كے غم وغصہ" كے دن كا اعلان

سياسی وسماجی گروپ: اردن كی تحريك اسلامی نے ۱۵ مارچ كو امان میں ايك پريس كانفرنس میں كہا ہے كہ مسجد الاقصی كے نزديك "الخراب" نامی یہودی گرجاگھر كے افتتاح پر اعتراض كرتے ہوئے ۱۶ مارچ كو عالم اسلام كے غم وغصہ كے دن كا اعلان كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ اردن نے روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اردن كی جمعيت اخوان المسلمين كے منتظم نے اس پريس كانفرنس میں عالم اسلام كے مسلمانوں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ مسجد الاقصی كے نزديك الخراب نامی گرجاگھر كے افتتاح پر اعتراض كرتے ہوئے ۱۶ مارچ كو عالم اسلام كے غم وغصے كے دن كا اعلان كریں۔
ہمام سعيد نےمزيد كہا كہ عالم اسلام كی ملتوں پر واجب ہے كہ وہ صیہونی غاصبوں پر واضح كر دیں كہ مسئلہ فلسطين فقط اس ملك كی ملت سے مربوط نہیں ہے بلكہ ايك عالمی مسئلہ ہے اور عالم اسلام كے كروڑوں مسلمان ہیں ملت فلسطين كے سپاہی ہیں۔
553980