اردو زبان كے طلباء كے لئے نہج البلاغہ كے موضوعات پر مضمون نويسی كا مقابلہ

IQNA

اردو زبان كے طلباء كے لئے نہج البلاغہ كے موضوعات پر مضمون نويسی كا مقابلہ

اعزازی نامہ نگار/لياقت علی اعوان: اسلامك تھاٹ انسٹیٹيوٹ كی جانب سے اردو زبان كے طلباء كے لئے نہج البلاغہ كے موضوعات پر مضوعات پر مضمون نگاری كے مقابلے كا منعقد كيا جا رہا ہے اور ان مضامين كے ارسال كرنے كی آخری تاريك ۱۵ مئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كے قم كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق اسلامك تھاٹ انسٹیٹيوٹ كی جانب سے اردو زبان طلباء كے لئے نہج البلاغہ كے موضوعات پر مضمون نگاری كا مقابلہ منعقد ہو رہا ہے اور ان مقابلوں میں مضامين ارسال كرنے كی آخری تاريخ ۱۵ مئی ہے۔
اس مقابلے میں "نہج البلاغہ كی نظر میں انسانی زندگی پر توحيد كے اثرات" نہج البلاغہ كی نظر میں دين اور سياست كا رابطہ، نہج البلاغہ میں ظلم كے خلاف مقابلہ، نہج البلاغہ كی نظر میں قيادت، نہج البلاغہ كی نظر میں آئیڈيل معاشرہ اور نہج البلاغہ كی نظر میں اتحاد و وحدت كی ضرورت جيسے موضوعات میں مضمون لكھے جا سكتے ہیں۔
اس مقابلہ میں حصہ لينے كا شوق ركھنے والے طلباء ۱۵ مئی تك اپنے مضامين كو ارسال كرسكتے ہیں اور مضمون كم از كم ۱۰ اور زيادہ سے زيادہ ۲۰ صفحات پر مشتمل ہونا چاہیے۔
548700