OIC كی جانب سے مسجد الاقصی كے نزديك یہودی گرجاگھر كے افتتاح كی مذمت

IQNA

OIC كی جانب سے مسجد الاقصی كے نزديك یہودی گرجاگھر كے افتتاح كی مذمت

سياسی وسماجی گروپ: OIC كے سيكرٹری جنرل نے صیہونی حكومت كے توسط سے مسجد الاقصی كے نزديك "الخراب" نامی یہودی گرجاگھر كے افتتاح كی بھرپور مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ تركی نے OIC كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اكمل الدين احسان اوغلو نے كہا ہے كہ یہ "الخراب" نامی گرجاگھر عثمانی عمارتوں كو ختم كرنے كے لئے افتتاح ہوا ہے اور اسرائيليوں نے ۱۹۶۷ء میں ان عمارتوں پر قبضہ جما كر فلسطينيوں كو نكال باہر كيا تھا۔
احساون اوغلو نے مزيد كہا كہ صیہونی حكومت نے مسجد الاقصی كے نزديك اكثر اسلامی عمارتوں كوتباہ كر ديا ہے اور علاقے میں یہودی بستوں كی تعمير كو جاری ركھتے ہوئے اس كا نام یہودی نشين ركھا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ الخراب نامی گرجاگھر ان اسلامی عمارتوں كے مركز میں واقع ہے جو مسجد الاقصی كی مغربی ديوار سے تھوڑے فاصلے پر ہے اور یہ مسئلہ یہودی سازی قدس كے لئے صیہونی حكومت كے پليد عزائم كو برملا كرتا ہے۔
553946