بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے اس ملك كی سركاری خبررساں ايجنسی"سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سوریہ، لبنان، عراق، ايران اور فلسطين كے دانشوروں كی شركت سے یہ سيمينار دمشق كی "الاسد" لائبريری میں منعقد ہو رہا ہے۔
اس سيمينار میں "صیہونی حكومت كا سرچشمہ"، "قانونی اور سياسی لحاظ سے صیہونيوں كے جنگی عزائم"، "تحولات كے سائے میں صیہونی منصوبے كے بارے میں سياسی نظریہ" جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا۔
554462