بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی جمہوریہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق سفيق صميم نے ان كتابوں كی تقسيم كے پروگرام میں كہا ہے كہ افغانستان كے ۳۴ صوبوں میں ۴۵ دارالعلوم موجود ہیں اور طے یہ پايا ہے كہ ہر دارالعلوم كو ۱۲۰۰ نصابی اور ۳۵۳ جلد غير نصابی كتابیں تقسيم كی جائیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ افغانستان كی وزارت تعليم كے بجٹ سے ان كتابوں كو مہيا كيا گيا ہے اور ان كتابوں كی تقسيم سے اس ملك كے دارالعلوم كے طلباء كی علمی صلاحيتوں میں اضافہ ہو گا۔
554198