يوكرائن كے مشرق میں شريعت اسلام كے عنوان سے خواتين كے لئے تعليمی كورس كا انعقاد

IQNA

يوكرائن كے مشرق میں شريعت اسلام كے عنوان سے خواتين كے لئے تعليمی كورس كا انعقاد

علمی و تحقيقی گروپ: يوكرائن كے سماجی اداروں پر مشتمل كونسل "الرائد" نے اسلامی ثقافت كی ترويج كے لئے "دونباس" كی خواتين كے لئے شريعت اسلام كے عنوان سے ايك تعليمی كورس كا انعقاد كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ بالكان محيط نيوز ايجنسی سے نقل كرتے ہوئے كہا كہ یہ تعليمی كورس شہر دونتك كے علاقے "دونباس" میں منعقد كيا گيا ہے جس كا ہدف تبليغ میں مصروف ۵۰ خواتين مبلغات كی علمی سطح كی ترقی ہے۔
اس كورس میں شادی كے احكام، حقوق و واجبات، اسلام كی نگاہ میں اولاد كی تربيت اور اسلام میں عورت كا مقام كے موضوعات پر بحث كی گئی۔
اہم اسلامی اقدار، اخلاقی اور اساسی اصولوں پر بھی بحث كی گئی جن میں اسلام نے اپنے پيروكاروں كے لئے تحفہ كے طور پر پيش كيا ہے۔
اس رپورٹ كے مطابق اس كورس میں يوكرائن كی مسلمان خواتين كی مشكلات و مسائل پر بھی بحث كی گئی۔
555303