قدس، عالم اسلام كی آنكھوں كا نور ہے

IQNA

قدس، عالم اسلام كی آنكھوں كا نور ہے

سياسی گروپ: اردوغان نے وضاحت كی ہے كہ مسلمان قدس اور فلسطينی مقدس مقامات پر صیہونيوں كے انسانی حقوق كی خلاف ورزی كو قبول نہیں كر سكتے۔ انہوں نے كہا كہ قدس عالم اسلام كی آنكھوں كا نور ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی، سعودی اخبار الرياض سے نقل كرتے ہوئے تركی كے وزير اعظم رجب طيب اردوغان نے یہ بيان ديتے ہوئے ليبيا میں عرب ليگ كے اجلاس میں بيت المقدس میں یہودی بستيوں كی آبادكاری پر شديد تنقيد كی۔
انہوں نے كہا كہ صیہونی طاقت بروشلم "بيت المقدس" ايك شہر كے عنوان سے نہیں بلكہ دارالحكومت سمجھتی ہے یہ فقط پاگل پن ہے اور اس قسم كے بيانات ہمیں قانع نہیں كر سكتے۔
انہوں نے كہا كہ مسئلہ فلسطين ايك اہم مسئلہ ہے كيونكہ قدس مسلمانوں كا پہلا قبلہ ہے اور ممكن نہیں كہ ہم اس شہر اور ديگر اسلامی شہروں پر صیہونی قبضے كو ديكھتے رہیں۔
اس اجلاس میں ليبيا كے معمر قذاقی كے علاوہ ۱۳ عرب سربراہ بھی شريك ہیں۔
555260