بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق شعبہ لبنان نے لبنانی اخبار سے نقل كيا ہے كہ صفير نے ۲۷ مارچ كو مارونی كونسل لبنان كے سربراہ وديع الخازن كے ساتھ ملاقات كی اور عالمی سطح اور عربی ممالك میں ناامنی كی صورتحال پر پريشانی كا اظہار كيا اور كہا كہ بيت المقدس ايك مشتركہ وراثت ہے اور فقط یہودی اس كے مالك نہیں ہیں۔
انہوں نے كہا كہ صیہونی قابضين كی اسلامی مقدسات خاص كر بيت المقدس كے خلاف دھمكيوں كے آثار باہمی گفتگو كے لئے خطرناك ہیں۔
555033