یہودی سازی قدس، بين الاقوامی قوانين اور ہيومن رائٹس كی كھلی خلاف ورزی ہے

IQNA

یہودی سازی قدس، بين الاقوامی قوانين اور ہيومن رائٹس كی كھلی خلاف ورزی ہے

سياسی وسماجی گروپ: OIC كے سيكرٹری جنرل نے صیہونی حكومت كے مظالم كی طرف اشارہ كرتے ہوئے اس بات پر زور ديا ہے كہ یہودی ساز قدس میں حكومت كے اقدامات، بين الاقوامی اور ہيومن رائٹس كی كھلی خلاف ورزی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اكمل الدين احسان اوغلو نے ۲۸ مارچ كو ليبيا كے شہر "سرٹ" میں عرب سربراہوں كے اجلاس میں تقرير كرتے ہوئے كہا كہ قدس شريف كے حالات انتہائی خطرناك اور بحرانی ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ شدت پسند یہوديوں كی جانب سے اس شہر میں یہودی بستيوں كی تعمير كا مقابلہ كرنے كے لئے مالی تعاون كی ضرورت ہے۔
555554