بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے وزارت خارجہ كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بين الاقوامی نظام، روابط اور سياست میں عدل وانصاف كا حصول، انسان كی ديرنیہ آرزو ہے اور اس كے علاوہ اديان الہی بالخصوص دين اسلام كا اصلی مقصد انسانی معاشرے میں عدل و انصاف كا فروغ ہے۔
اس موضوع كی اہميت كے پيش نظر وزارت خارجہ كے بين الاقوامی اور سياسی مطالعاتی دفتر نے اصفہان يونيورسٹی كے سياسی گروپ كے تعاون سے ۴ جون امام خمينی(رح) رحلت كی مناسبت سے ايك سيمينار منعقد كرنے كا فيصلہ كيا ہے جس میں مندرجہ ذيل موضوعات كو پيش كيا جائے گا۔
سياست كے ميدان میں عدل كا مفہوم، بين الاقوامی روابط میں عدل كا مفہوم، عدل كی نظرياتی بنيادیں، بين الاقوامی روابط میں عدل كے بارے میں اسلام كی نظر، قومی مفادات سے عدل كا ارتباط، بين الاقوامی امن میں عدل كا كردار، عدل كے قيام میں بين الاقوامی آرگنائزيشنز كا كردار، عدل اور شائسۃ حكمرانی، بين الاقوامی تجارت اور معيشت میں عدل، اس سيمينار میں شركت كرنے كا شوق ركھنے والے خواتين و حضرات ۱۹ اپريل تك اپنے مضامين كے خلاصوں كو اس سيمينار كے مركزی دفتر میں ارسال كر سكتے ہیں۔ جس كا ایڈريس یہ ہے۔
۱۔ تہران: خيابان نياوران، خيابان شہيد آقايی، دفتر مطالعات سياسی وبين المللی۔ مركز مطالعات راہبردی تلفن: (داخلی ۳۱۱۴)۵۔ 02122802671 ۔ نمابر Email:IKFpconference@ipis.ir 02122802649
۲۔ اصفہان: خيابان ہزار جريب۔ دانشگاہ اصفہان، گروہ علوم سياسی، تلفاكس:0311-7932611
555524