بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جمہوریہ آذربائيجان نے اس ملك كی خبررساں ايجنسی "APA" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كويت میں جمہوریہ آذربائيجان كے سفير نے كويت يونيورسٹی میں منعقدہ سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے اس ملك كی اسلامی اور عربی ممالك كے ساتھ تعلقات كا جائزہ ليا ہے۔
شاہين عبداللہ اف نے كہا كہ عالم اسلام اور عربی ممالك سے روابط كو فروغ دينا جمہوریہ آذربائيجان كی ترجيحات میں سے ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ جمہوریہ آذربائيجان نے اسلام كی مستقل تہذيب كی ترويج اور توسيع كے لئے بہت اہم كردار ادا كيا ہے۔
555983