عمان میں "فقہ تمدن اور توسعہ" نامی بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد

IQNA

عمان میں "فقہ تمدن اور توسعہ" نامی بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد

فكرونظر گروپ: عمان میں "فقہ تمدن اور توسعہ" كے موضوع پر بين الاقوامی كانفرنس منعقد ہورہی ہے جس میں اسلامی تہذيب اورعلوم كے ريسرچ سنٹر كے سربراہ شركت كر رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق عمان میں آئندہ ہفتے كو منعقد ہونے والی اس كانفرنس میں اسلام میں ماحول كی فقہ"، "اسلام میں بازار اور پيشہ كی فقہ"، "كائنات اور واقعات كی فقہ"، "فقہ انسان اور آبادان كی فقہ" جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا۔
اس كانفرنس میں اسلامی تہذيب و علوم ريسرچ كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين "احمد مبلغی" عمان كے مفتی الازہر كے اسلامی تحقيقاتی سنٹر كے سيكرٹری جنرل اور اسلامی ممالك كی بعض ديگر شخصيات تقارير كریں گی۔
556614