بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے فلسطينی خبررساں ايجنسی "وفا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ استنبول میں تركی كے علمی تحقيقاتی انسٹیٹيوٹ كی دعوت اور "مسلمانوں كی وحدت كی اہميت اور مسجد الاقصی كے تشخص كو درپيش خطرات كا مقابلہ كرنے" كے موضوع پر منعقد ہونے والے اس سيمينار میں تركی اور ديگر ممالك كے مسلمان دانشوروں اور محققين نے شركت كی ہے۔
فلسطين كے قاضی القضات نے اس سيمينار سے خطاب كرتےہوئے فلسطين كے اسلامی مقدس مقامات اور قدس كی نجات كے لئے اسلامی منصوبے كو نافذ كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
556315